وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4484 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 219 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 772984 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 121705 کیسز ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے ہیں، جبکہ اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2226 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں243 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 111249 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 7772 گھروں میں اور 9 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 449 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ اس وقت 365 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 219 نئے کیسز میں سے 95 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 34، ضلع شرقی میں 29 اورضلع کورنگی میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع وسطی میں 11، ضلع ملیر میں 10 اور ضلع غربی میں 2 کیس رپورٹ ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمور میں 17، گھوٹکی میں15، شہید بینظیر آباد میں 12 اور شکارپور میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ عمرکوٹ میں7 ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور نو شہرو فیروز میں5،5 کیسز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر اور ٹنڈوالہ یار میں 4،4 خیرپور اور میرپور خاص میں 3,3 کیسز ہیں، جبکہ دادو میں3، قمبر، مٹیاری، سانگھڑ اور سجاول میں 2 ،2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ اور بدین میں 1,1 کیسز ہیں۔