• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی مخلوق ان کے بیانیے میں شامل نہیں، شاہد خاقان


مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق ان کے بیانیے میں شامل نہیں، ان کا بیانیہ بڑا واضح تھا۔

ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے، پرویز رشید نے آرمی ایکٹ پر ووٹ نہیں دینا تھا تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں، وہ خلائی مخلوق کہتے ہیں، یہ وقت کے ساتھ باتیں چلتی ہیں، خلائی مخلوق باہر کی دنیا سے یہاں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی معاملات میں مداخلت کرتی ہے، اسٹیبلشمنٹ کا موقف بھی ہوتا ہے، ان کے اور آپ کے موقف میں ہم آہنگی نہ ہو تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

تازہ ترین