کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے کا واحد ذریعہ آئین کی بالادستی اور عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ ہے جو داخلہ اور خارجہ پالیسی بنائے اور تمام ادارے منتخب جمہوری حکومت کے تابع ہوں، پاکستان کی تمام جماعتوں نے مصلحت پسندی سے کام لیتے ہوئے اقتدار کو میوزیکل چیئر بنادیا ہے ،اے پی سی میں آئین کی بالادستی کا ایجنڈا نہ ہوا تو اس میں شرکت نہیں کروں گا ۔