کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔
ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہےملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔