• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا فضل الرحمٰن سےرابطہ، مولانا نے مسئلہ کشمیر پر قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا تاہم فضل الرحمٰن نے مسئلہ کشمیر پر قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قومی مشاورتی کانفرنس کے معاملے پر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، جمعیت علماء اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین