لاہور (نمائندہ جنگ) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں 6سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ رواں سال پنجاب میں پولیو سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 5ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بچے کا انتقال پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ہوا ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے نے پولیو کے قطرے پئے تھے اور سیمپل لینے سے قبل ہی 9 جولائی کو بچہ دم توڑ گیا، بچے کے دونوں بازو اور ٹانگیں پولیو سے متاثر تھیں۔