• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات ماہ بعد 6اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سات ماہ گزرنے کے بعد بالآخر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ آئین کے تحت کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس تین ماہ میں ایک مرتبہ ہونا چاہئے۔ کونسل کا آخری اجلاس دسمبر 2019میں ہوا تھا۔ ساڑھے سات ماہ بعد سی سی آئی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں کورونا کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ سندھ حکومت اوگرا آرڈیننس2002 میں ترامیم کی سمری پیش کرے گی۔ سندھ حکومت پٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت لیوی‘ خام تیل‘ قدرتی گیس کے حوالے سے سمری پیش کرے گی۔ ریگولیشنز آف مائنز اینڈ آئل فیلڈز اینڈ منرل ڈویلپمننٹ گورنمنٹ کنٹرول ایکٹ 1948 میں ترامیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین