• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،بھکاری قربانی کا گوشت فروخت کرتے رہے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پرشہر بھر کے مختلف علاقوں سے اکھٹا کیا جانے والاقربانی کے گوشت کی بھکاریوں نےباچا خان اور گوالمنڈی چوک پرلوٹ سیل لگا دی سری پائے اور اوجڑی کی بھی فروخت جاری ہے غریب شہری ٗہوٹلز مالکان اور کارندے خریدی میں مصروف رہے تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے ٗ دوسرے اور تیسرے روز بھکاریوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے گھروں سے اکھٹا کیا جانے والا قربانی کے چھوٹے گوشت کیباچا خان چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھکاریوں خواتین کی جانب سے ڈھیری لگا کر فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یہ بھکاری خواتین مختلف علاقوں سے بھیک کے طور پر وصول کیا جانے والا قربانی کا گوشت س دو سوسے 3سوروپےکلو میں فروخت کر رہےہے جو غریب شہری ٗہوٹلز مالکان اور کارندے خرید کر لے جا رہے ہیں جنہوں نے گھروں پر قربانی نہیں کیا یا پھر وہ ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں رہا ئش پذیر ہیں دوسری جانب باچا خان چوک گوالمنڈی چوک اور دیگر علاقوں میں بیلوں اور بکروں کے سرے پائے بھی فروخت کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے خریداروں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
تازہ ترین