• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الضحیٰ ‘ پشاور میں انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رحجان بڑھا

پشاور (احتشام طورو وقائع نگار )کورونا لاک ڈاون سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث امسال عید الضحیٰ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رحجان بڑھا ۔ مسلمان سنت ابراہیم ؑ کی پیروی کرتے ہو ئے اپنی حیثیت کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں ۔ کورونا وائرس ،مہنگائی ، معاشی مسائل کے سبب شہریوں کی قوت خرید کم ہونے سے پشاور میں اجتماعی قربانی کا رحجان میں گزشتہ سال کی نسبت ساٹھ فیصد اضافہ ہوا تھا قربانی کے جانور مہنگا ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد انفرادی قربانی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیتے رہے ۔ اجتماعی قربانی کے لئے مختلف فلاحی اداروں نے مختلف پیکیجز متعارف کرائے تھے اور شہریوں نے اپنی حیثیت کے مطابق اجتماعی قربانی میں حصہ لیا ۔ اجتماعی قربانی کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف مقامات ، شاہراؤں پر بینرز بھی لگائے گئے تھے۔
تازہ ترین