• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ کے سفری کارڈز کا اجراء

پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ کے سفری کارڈز کا اجراء کردیا گیا ، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈ تقسیم کیے جائینگے ۔

بی آر ٹی منصوبہ کا انتظام سنبھالنے والی ٹرانس پشاور کمپنی کے ترجمان عالمگیر خان کے مطابق بی آر ٹی کے سفری کارڈز کا اجراء کردیا گیا۔

مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، سفری کارڈز 31 سٹیشنز میں مرحلہ وار تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال فی سفری کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین