• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم، مسلسل ایک سال سے کرفیو کے نفاذ اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر عمران اسمٰعیل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو ہر حال میں ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے۔

ان کا کہنا کہ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تازہ ترین