نئی دہلی (جنگ نیوز) چینی موبائل کمپنی انڈین پریمیئر لیگ کی 440 کروڑ روپے کی اسپانسر شپ سے الگ ہوگئی۔ نئے معاہدے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
حکومت نے 15 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کیے، صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت تھی۔
صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے، مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔
ایک نئی تحقیق سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ بہت زیادہ دبلا ہونا زیادہ وزن یا ہلکے درجے کے موٹاپے کی نسبت زیادہ جان لیوا ہو سکتا ہے اور محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ موٹاپے سے تندرست ہونا ممکن ہے۔
پاکستانی ٹیم نے وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی کے تصور پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے پچھلے 11 سال سے بگ باس میں شرکت کی آفر مل رہی ہے لیکن میں ہر بار انکار کردیتی ہوں۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سے 100 ارب کے نقصان کی آڈٹ رپورٹ درست نہیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، دوحہ میں عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔
جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار اوپیندر رائو اور ان کی اہلیہ پریانکا کے فون ہیک کرکے دھوکہ بازوں نے ان سے 55,000 روپے کا مطالبہ کیا۔
بھارت کے گودی میڈیا کا نفرت سے بھرا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا، میچ میں پاکستانی اور بھارتی شائقین میں دوستی دکھائی دی۔
ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے 8ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔