اسلام آباد (بلال عباسی) چینی سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات باقاعدہ طور پر نیب راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی شوگر سے متعلق دی جانے والی سبسڈی کی تحقیقات کرے گا اور اس سلسلے میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے گی جو کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پراسیکیوٹر جنرل اور پراسیکیوٹرز پر مشتمل ہوگی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔