• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بچی کو عمارت سے پھینکنے کا واقعہ، کنواری ماں والد سمیت گرفتار

نومولود بچی کو عمارت سے پھینکنے کا واقعہ، کنواری ماں والد سمیت گرفتار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نومولود بچی کو عمارت سے پھینکنے کا واقعہ، کنواری ماں نے اپنے کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کیلئے لیڈی سرچر صدف حرا کی موجودگی میں بلوچ کالونی پولیس نےمنظور کالونی سیکٹر آئی لکی آفرید ی روڈ گلی نمبر 4 مکان نمبر 42 پر کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نجمہ اوراس کے والد ممتازعلی ولد غلام محمد کو گرفتار کرلیا،تاہم دوران تفتیش نجمہ نے بچی کو سڑک کنارے رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرےاپنے کزن شریف ولد اقبال کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،جس پر میں حاملہ ہوگئی اور اس بات کا علم میرے والد کو بھی تھا،تاہم منگل کی صبح 4بجے کے قریب میں نے اپنے گھر اپنے والد کی موجودگی میں ناجائز بیٹی کو جنم دیا،مجھے ناجائز بچی سے خوف آیا کیونکہ میں کنواری تھی، جرم چھپانے کی غرض سے بچی کو اپنے والد کے ہمراہ سڑک پر رکھ آئی تھی، تاہم پولیس نے ملزمہ اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ نمبر 362/2020 تحت درج کرتے ہوئے باپ بیٹی کو گرفتارکرلیا۔

تازہ ترین