برطانوی پارلیمانی کمیٹی کا داعش میں شامل ہو کر واپس آنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
برطانوی پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی آن ہیومن رائٹس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش (اسلامک اسٹیٹ) میں شامل ہو کر شام اور عراق جانے اور وہاں قتل و غارت، دہشت گردی اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث برطانوی شہریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔