• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو پر وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی

سی ویو پر وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی


کراچی سی ویو پر وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، سید مراد علی شاہ نے کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی ریلی میں شرکت، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔

کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں گورنر سندھ، صوبائی وزراء اور عوام بھی شریک ہوئے ۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ نےکہا کہ آج یوم استحصالِ کشمیر ہے، آج کشمیریوں کی شناخت پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا، 365 دن کا دنیا کا طویل ترین کرفیو بھی کشمیریوں کو جھکا نہ سکا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے غاصب بھارت نے کشمیریوں کا تشخص چھینا اور ان کا جھنڈا اتارا تھا، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی صدا اور زیادہ بلند ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی پکار نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، بھارت کے حصے میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آزادی کی اس جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ دن دور نہیں جب جبر کی طویل رات ختم ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

تازہ ترین