• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آزاد کشمیرکو اپنے جعلی نقشے میں دکھایا ہے: راجا فاروق


آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو اپنے جعلی نقشے میں دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، وادی کے مظلوم کشمیری اپنی شناخت کی لڑائی لڑ رہے ہیں، کشمیری عوام بھارتی قابض فوج کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اٹھے قبل اس کے کہ کشمیر سے اٹھنے والی آگ دنیا میں پھیل جائے، بھارت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواپنے جعلی نقشے میں دکھایا ہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ویڈیو لنک پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں روزگاراور زمین کی ملکیت کا حق چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے، چالیس ہزار ہندووں کو زبردستی کشمیر میں آباد کیا گیا ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ جو آگ بھارت نے بھڑکائی دنیا اس کی لپیٹ میں آجائے گی، کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا قبضہ اور کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جموں کشمیر ازلی اور ابدی رشتے سے منسلک ہیں۔

تازہ ترین