• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پورے ملک کیلئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اہم دن ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کے لیے اہم دن ہے، آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، ہمیں بھارت کے آئین کا آرٹیکل 370 منظور نہیں تھا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کشمیر میں معیشت تباہ ہے، مسلمانوں کے جان و مال تباہ ہیں، نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل بڑھ گیا ہے، کشمیری لیڈرز کی نظر بندی طویل ہوگئی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت نے جنیوا کنونشن کو پامال کیا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ میں طے پایا تھا کہ دو طرفہ بات چیت سے کشمیر کا حل تلاش ہوگا۔

تازہ ترین