• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات رانی حفصہ کو گرفتار کر لیا گیا

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات رانی حفصہ کو زمین الاٹمنٹ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالسلام عارف کا کہنا ہے کہ رانی حفصہ کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم نے چنبہ ہاؤس لاہور سے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رانی حفصہ کو گجرات میں زمین الاٹمنٹ کے مقدمہ میں گرفتار  کیا گیا، زمین الاٹمنٹ کا مقدمہ کچھ روز پہلے درج کیا گیا تھا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ رانی حفصہ نے 31 کنال کمرشل اراضی غیرقانونی طور پر پرائیویٹ افراد کے نام منتقل کی، جبکہ کمرشل اراضی کی قیمت اربوں روپے ہے۔

عبدالسلام عارف کا مزید کہنا ہے کہ رانی حفصہ کے خلاف معدنیات کے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مقدمہ بھی درج ہے۔

تازہ ترین