• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر پاکستان کی مذمت


تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد پانچ صدیوں تک موجود رہی، مندر کی تعمیر بھارت میں اکثریت کی طرف داری کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ان پر حملے کیے جاتے ہیں، جبکہ مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر بدنما داغ رہے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے صدیوں پرانی مسجد شہید کرنے کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی بھارت کو ہندوتوا راشٹرا بنانے پر گامزن ہے، جبکہ آج کے دن ایودھیا میں ہونے والا واقعہ اسی کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ انتہا پسند نریندر مودی نے یو پی کے شہر ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

دسمبر 1992 میں ہندو انتہاپسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

تازہ ترین