• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث مختلف شعبوں کو بتدریج کھولاجارہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مختلف شعبوں کو بتدریج کھولا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل سے ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور کورونا کے باعث ہوٹلوں کی بندش اور منسلک صنعتوں کی مشکلات پرتبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایس اوپیز کے تحت ہوٹلز کھولنے کے امکانات بھی زیرغور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کے باعث مختلف شعبوں کو بتدریج کھولا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

تازہ ترین