• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی پر کریکر حملہ، تین افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں ایک اسٹیٹ ایجنسی پر کریکر حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کی ابتدائی تفتیش میں واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی ناصر کالونی میں پولیس چوکی کے قریب رانا جی اسٹیٹ ایجنسی پر بدھ کی سہ پہر کریکر حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کریکر حملے کے شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے بتایا کہ رانا جی اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کے پاس کوئی دوست ملنے کے لئے آیا تھا جس کی موٹر سائیکل کی پیٹرول کی پائپ میں پیٹرول کی لیکیج سے اسپارک ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق دھماکے سے اسٹیٹ ایجنسی کے شیشے ٹوٹ گئے، شیشے لگنے سے ایجنسی میں موجود تین افراد کو زخم آئے۔

زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ مبارک خان 30 سالہ اظہراقبال اور 52 سالہ الیاس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کے مطابق ان پر اسٹیٹ ایجنسی میں کریکر حملہ کیا گیا، اس میں مخالف فریق ملوث ہے، ملزمان کے نام پولیس کو بتا دیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

تازہ ترین