• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکے: زخمی پاکستانی باپ، بیٹی کا آپریشن


لبنان کے دارالحکومت بیروت گذشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والے پاکستانی باپ اور بیٹی کا آپریشن کیا جارہا ہے۔

پاکستانی سفارت کار کے مطابق بیروت دھماکے میں 4 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دھماکے میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق ہوا جبکہ اس کے والد اور بہن آئی سی یو میں زیر علاج تھے، اب ان کا آپریشن کیا جارہا ہے۔

پاکستانی سفارت کار کے مطابق جاں بحق 14سالہ پاکستانی بچے کی تدفین سے متعلق فیصلہ 2 دن میں کیا جائے گا۔

پاکستانی سفارت کار کے مطابق دھماکے سے امریکن یونیورسٹی اسپتال سمیت دیگر طبی مراکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق بیروت دھماکے کے بعد بجلی منقطع ہونے سے وینٹی لیٹر پر موجود متعدد مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین