آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیروت دھماکے: پاکستانی بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی


لبنان کے دارلحکومت بیروت کےد ھماکوں میں 1 پاکستانی بچہ جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

لبنان میں پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے میں 1 پاکستانی بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق بچے کے والداور بہن آئی سی یو میں داخل ہیں، متاثرہ پاکستانی خاندان پورٹ کے قریب فلیٹ میں مقیم تھا۔

نجیب درانی نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے کا عملہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بیروت دھماکے کی آواز اردن تک سنی گئی اور شام تک اس کے اثرات محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل سفارتی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ دھماکے میں کوئی پاکستان جاں بحق نہیں ہوا، ایک شہری معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کو بلڈنگ کا ٹوٹا ہوا شیشہ لگا ہے، تمام پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید