• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ویڈیو جاری کردی


پاک بحریہ نے یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ویڈیو جاری کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کے حوالے سے ایک نظم پیش کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ اپنے تمام تر فورمز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتی رہے گی۔ 

پاک فضائیہ کی نظم ’میں کشمیر میں‘ جاری

پاک فضائیہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شاعر شہزاد نیر کی نظم ’میں کشمیر میں‘ جاری کر دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئےخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشہور شاعر شہزاد نیر کی نظم ’میں کشمیر میں‘ بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نظم بہادر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کےحصول کی جدوجہد کو سلام عقیدت ہے، نظم میں عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سب ممالک مل کر ظالمانہ ہندوستانی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

تازہ ترین