• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 لاکھ7 ہزار سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے مریض ایک کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئے جبکہ دنیا بھر میں 7لاکھ 7ہزار سے زیادہ لوگ جان سے جاچکے ہیں اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں متاثرین 50 لاکھ اور بھارت میں 20 لاکھ کے قریب ہیں، برازیل میں مصدقہ کیسز 28 لاکھ سے اوپر اور ہلاکتیں ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ادھر کورونا کیسز میں اضافے پر نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں رش والی جگہوں پر ماسک کی پابندی لگا دی گئی۔

امریکی شہر شکاگو کے اسکولوں نے آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب عمان میں ہفتے سے اندرون ملک سفری پابندیاں ختم کرنے اور کرفیو اوقات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تازہ ترین