• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مودی پر انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، شہباز شریف

عالمی برادری مودی پر انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، شہباز شریف 


لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 5اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ظالم مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ چالبازیوں، فوجی جبرواستبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا۔ کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا لیکن پھر بھی ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ الااللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے۔ اپنے شہداء کوپاکستانی پرچم میں دفن کرکے کشمیری ہر روز دنیا کو بتارہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ صدرن لیگ نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کوجمہوری وقانونی حق نہ ملنا، امریکہ و مغرب کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی کے محض لفاظی ہونے کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین