• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی ای ایچ اے کراچی کینٹ میں بلند عمارتیں تعمیر کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے کراچی کینٹ کے علاقے میں ایک وسیع رقبے پر کمرشل اور رہائشی فلیٹس تعمیر کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جس کا ٹھیکہ EHFPROپرائیویٹ لمیٹڈ کو تفویض کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز مذکورہ کمپنی نے کنسلٹینسی سروسز فراہم کرنے کی پیشکشیں بھی طلب کرلی ہیں۔ مذکورہ پروجیکٹ دو فیز میں مکمل ہوگا۔ پہلے فیز میں پانچ لاکھ اسکوائر فٹ پر ملٹی اسٹوری ہائی رائز کمرشل اور ریذیڈنشل پلازے تعمیر ہوں گے اور فیز ٹو میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی نے اس سے قبل بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے فلیٹس اسلام آباد میں تعمیر کیے ہیں۔

تازہ ترین