• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی جنونیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے‘ مولانا ابو تراب

کوئٹہ (این این آئی ) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغنی ضامرانی، نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، مفتی سمیع اللہ، مولانا زکریا ذاکر نجیب اللہ عابد ودیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کی ،مودی حکومت نے کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل کرفیو لگاکر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں اورپوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا بلکہ مودی سرکار نے ثابت کردیا کہ وہ ایک فاشسٹ سوچ کی حامل مذہبی جنونیت رکھنے والی ایک انتہا پسند ہے، بیسویں صدی میں ایسی انتہا پسند حکومتوں کا قائم ہونا دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، اقوامِ عالم کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں ۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ہدایت کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں دعائوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھائی اور ان کے مطالبات کی حمایت کی ۔
تازہ ترین