• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسر بازوں نے رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور چیز کھلاکر لوٹ لیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) ممتازآباد کے علاقے میں نامعلوم نوسر بازوں نے سکندر آباد موڑ کے رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور ابراہیم کو نشہ آور چیز کھلاکر لوٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت غیر بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ابراہیم کے ساتھ نوسر بازی ہوئی ہے جس کو نامعلوم نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلاکر رکشہ سے محروم کردیا ۔
تازہ ترین