ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکی گلوکارہ کوثر جاپانی اپنا نیا گانا مزاحیہ ویڈیو آرٹسٹ نمبردار کے ساتھ ریکارڈ کروائیں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گانے کی ریکارڈنگ رواں ماہ کے آخر میں کی جائے گی، اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ معیاری شاعری اور بہترین ریکارڈنگ کی روایت برقرار رکھی ہے۔ امید ہے نیا گانا مداحوں کو پسند آئے گا۔