• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں آن لائن داخلے جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں 43ڈسپلن میں آن لائن داخلے جاری ہیں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ۔ نئے پروگراموں میں جناح کالج میں خواتین کیلئے بی ایس فزیکل کیمسٹری ، اکنامکس اور سوشل سائنسز ڈگری پروگرامز میں طالبات خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ ہوم اکنامکس میں صرف طالبات کیلئے فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز ، آرٹ اینڈ ڈیزائن ، ہیومن ڈویلپمنٹ و فیملی سٹڈیز اور ریسورس و فیسیلٹی مینجمنٹ میں داخلے جاری ہیں ، دونوں کالجز میں صرف طالبات ان پروگراموں میں داخلوں کے لئے اہل ہیں جبکہ بقیہ 40 پروگراموں میں طلباء و طالبات یکساں طور پر داخلے کیلئے اہل ہونگے ۔پچھلے سال سے جاری نئے پروگراموں میں ڈویلپمنٹ سٹڈیز ، جرنلزم ، تاریخ ، جی آئی ایس ریموٹ سنسنگ اور سوشل انتھروپولوجی شامل ہیں۔
تازہ ترین