• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے فلم اسٹار وارز سے متاثر ہو کر ایسی مصنوعی ’اسمارٹ جلد‘ تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سنگاپور کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ ڈیوائس تیار کی ہے۔ اس کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

یہ بریل لیٹرز (braille letters) کی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیاء کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ اس کی درستی کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں تیار کررہے ہیں۔

تازہ ترین