کراچی (اسٹاف رپورٹر) طیب اسلم اور شاہ جہان خان روشن خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں طیب اسلم کا مقابلہ شاہ جہان خان سے ہوگا۔ پی اے ایف میوزیم کراچی کے گلاس کورٹ پر کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں طیب اسلم نے ظاہر شاہ کو 25 منٹ کے کھیل میں 11-7، 11-3 اور 11-9 سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں شاہ جہاں خان نے محمد فرحان کوہرادیا۔