بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
زرائع کے مطابق احمد آباد کے نورنگ پورا کے شریئے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد اسپتال کے 35 مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
زرائع کے مطابق شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح تقریبا 3:15 بجے پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور تقریباًایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔