• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مسعود کی مسلسل تیسری ٹیسٹ اننگز میں سنچری


پاکستانی اوپنر شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنی سنچری مکمل کرلی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تین اننگز میں یہ تیسری سنچری ہے، جس کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والے یہ چھٹے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں ایک جانب جہاں دیگر پاکستانی بیٹسمین اپنی فارم حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہیں شان مسعود انگلش بولرز کے لیے دردِ سر بنے رہے۔

انھوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 251 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی یہ چوتھی سنچری مکمل کی۔

شان مسعود نے گزشتہ تین اننگز سے قبل صرف ایک ہی مرتبہ سنچری اسکور کی تھی۔

شان مسعود سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق بھی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز میں تین سنچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ شان مسعود انگلینڈ میں سنچری اسکور کرنے والے موجودہ صدی کے پہلے پاکستانی اوپنر ہیں۔

ان سے قبل انگلینڈ میں سنچری کرنے والے آخری پاکستانی اوپنر سعید انور تھے، جنہوں نے 1996 میں اوول ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔

تازہ ترین