• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں دو لڑکیوں کی شادی کا کیس، ملزمہ گرفتار



راولپنڈی میں دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ملزمہ نیہا کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بیوی بننے والی ملزمہ نیہا کو کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش کیا جائے گا۔

اس واقعے کی دوسری ملزمہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر بننے والی لڑکی عاصمہ نے نکاح نامے میں اپنا نام علی آکاش لکھوایا تھا۔

ٹیکسلا کی ان دونوں لڑکیوں نے 26 فروری 2020 کو نکاح کرلیا تھا۔

پولیس نے دونوں لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین