• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار


ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا جہاں برنائی شہر کے گردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں تیز بارش ہوئی۔

بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صوتحال پیدا ہوگئی جبکہ پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہا۔

زیارت شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ژوب میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

حب شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

سندھ میں حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

سکھر کے مختلف اضلاع شدید بارش اور آندھی سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔

ٹھٹھہ، گھارو، میرپور ساکرو، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، نوابشاہ، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی تیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تازہ ترین