• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار، مریم نیب میں طلب، وزیراعلیٰ پنجاب پر ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے میں اختیارات سے تجاوز، مریم نواز پر 200 ایکڑ سرکاری اراضی غیرقانونی الاٹ کرانے کا الزام

زیراعلیٰ پنجاب پر اختیارات سے تجاوز، مریم نواز پر 200 ایکڑ سرکاری اراضی غیرقانونی الاٹ کرانے کا الزام


لاہور(نیوز ایجنسیز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہوٹل کوشراب کا لائسنس دینے میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو 200 ایکڑسرکاری اراضی غیرقانونی الاٹ کرانے کے الزام میں طلب کرلیاگیا۔

نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شراب کا پرمٹ جاری کرتےہوئے پالیسی اور قانون نظرانداز کئے جبکہ ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب نیب کا موقف ہے کہ زمین کی منتقلی قواعد کیخلاف کی گئی، سو سو کینال نواز، شہبازکو ملے، ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے اراضی گرین لینڈ قرار دی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں 12اگست جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزاد مریم نواز کو غیر قانونی اراضی کیس میں 11اگست کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ 

عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔

علاوہ ازیں نیب نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ڈی سی او نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔  

تازہ ترین