• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایزی جیٹ نے طلب پوری کرنے کیلئے سمر فلائٹس میں اضافہ کردیا

لندن (پی اے) ایزی جیٹ نے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر موسم گرما کی مجوزہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ ایئر لائن جولائی سے ستمبر کے دوران اپنی گنجائش سے 40فیصد مسافروں کولے کر پرواز کرے گی جبکہ جون میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ یہ صرف 30فیصد مسافروں کو لے کر پرواز کرے گی 30 مارچ کو ایئر لائن کے طیارے گرائونڈ کئے جانے کے بعد ایئرلائن نے جون میں ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران صرف 7 ملین پونڈ آمدنی حاصل کی، جون کے وسط نے ایئرلائن نے دوبارہ پروازیں چلانا شروع کی تھیں، اور گزشتہ سہ ماہی کے آخری دو ہفتوں کے دوران طیارے میں موجود 132,000مسافروں کی گنجائش کے باوجود 117,000 مسافروں کو منزل تک پہنچایا۔

تازہ ترین