• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام قربانی کے گوشت کی تقسیم

لندن (نمائندہ جنگ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہر سال کی طرح اس عید الاضحیٰ پربھی ایک ملین سے زیادہ افراد کیلئے قربانی کی۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سمجھتا ہے کہ عید الاضحیٰ دنیا بھر میں ان ضرورت مند افراد کو یاد رکھنے کا بھی دن ہے جنہیں سال بھر گوشت یا اچھا کھانا نصیب نہیں ہوتا۔ تنظیم کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ اس سال ہم نے پاکستان، یمن، فلسطین، بنگلہ دیش، برما، صومالیہ، شام، سوڈان سمیت دنیا بھر کے ان ممالک کے غریب اور بھوک و پیاس سے بے حال بہن بھائیوں اور بچوں کو بھی قربانی کا گوشت مہیا کیا ہے جہاں بدترین انسانی المیے لاکھوں جانیں لینے کا سبب بن رہے ہیں اور ان بحرانوں کے شکار افراد سب سے زیادہ جن چیلنجز اور تکالیف سے نبردآزما ہیں ان میں سب سے بڑھ کر بھوک ہے ۔انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سب سے بڑی ترجیح یہی ہے کہ ان لوگوں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے اور ہم عیدین سے پہلے بھی پورا سال اپنے ڈونرز اور احباب کی مدد سے اپنی یہ ذمہ داری پوری تندہی سے نبھانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں قدرے اطمینان ہے کہ ہم کم ازکم ایک ملین سے زیادہ افراد اور خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے میں سرخرو رہے ہیں۔
تازہ ترین