آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میر شکیل الرحمٰن کو بغیر قانونی تقاضوں کے گرفتار کیا گیا، ناصر شاہ

سکھر ( جنگ نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمن کو بغیر قانونی تقاضوں کے بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، جس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے اس میں گرفتاری نہیں بنتی، ہمیں عدالت سے امید ہے کہ میر شکیل الرحمن سمیت دیگر بلاجواز گرفتار افراد کو بھی انصاف ملے گا۔ وہ سکھر میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں کوئی آزاد اظہار رائے نہ کرے، ان کا سچ سامنے آگیا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کوئی سچ نہ دکھائے، نہ سچ بولے۔ پیپلز پارٹی اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے اور میر شکیل الرحمن کی رہائی تک پیپلز پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا۔

یورپ سے سے مزید