آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے استعفے سے بھارتی ایوانوں میں ہلچل

لاہور(خالد محمود خالد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ کے ٹھیک ایک سال مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے استعفے کے سرپرائز پر بھارتی ایوانوں میں ابھی تک ہلچل مچی ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مرمو نے اپنی کرسی اس لئے گنوا دی کیونکہ وہ نوکر شاہی میں دو مضبوط گروہوں کے مابین بڑھتےہوئے تنازع کی جانچ نہیں کرسکے۔ 

جموں و کشمیر کے ایک اعلی ترین بیوروکریٹ کے ساتھ بھی ان کا اچھا معاملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے کشمیر میں معاملات چلانے اور بڑی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مرمو نے عوامی بھلائی کے کئی اہم اعلان کرنے کے بعد بھارتی حکومت کے دباو پر مجبورا کچھ فیصلے واپس لے لیے۔

دنیا بھر سے سے مزید