• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بی آر ٹی بسوں میں سفر کے لئے سفری کارڈ کی تقسیم

پشاور (نمائندہ جنگ ) بی آر ٹی کے سفر کے لئے مفت کارڈ کے حصول کے لئے سٹیشنوںپر پر لائنیں لگ گئیں۔ زوکا رڈ کے اجراءکے بعد شہریوں کا کاونٹر پر تانتا بندھ گیا ہے 100 روپے کا ٹاپ اپ بیلنس اور بائیو میٹرک تصدیق مفت ZU کارڈ حاصل کرنے کی شرائط میں شامل ہے،ہشتنگری ، گلبہار ، فردوس ، سمیت ایک درجن سے زائد بی آر ٹی سٹیشنوں پر ایک لاکھ سے زائد زو کارڈ مفت تقسیم کئے جار ہے ہیں 100روپے کا ٹاپ اپ بیلنس دینے کا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا سٹیشنوں کے اندر مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے مفت کارڈ حاصل کئے ۔

تازہ ترین