• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈرانوائسنگ کےذریعے 33کروڑر وپےکی ٹیکس چوری پکڑی گئی

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پاکستان کسٹم نے انڈرانوائسنگ کرنے والےدرآمدکنندگان کے خلاف آپریشن تیز کردیاہے، ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹم نے برانڈڈ مشروب کے پائوڈر کےدرآمدکنندگان کے خلاف ایکشن لیاہے اور ان کی انڈرانوائسنگ کےذریعے 33 کروڑر وپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی ، کمپنی نے مشروب کی نہایت ہی کم درآمدی قیمت 0.4 ڈالر فی کلو گرام ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان کسٹم نے متحدہ عرب امارات کسٹم کےتعاون سے مشروب پاوڈر کے اصل برآمدی کاغذات حاصل کئے ہیں جس کے مطابق مشروب پاوڈر کی اصل قیمت 2.39 ڈالر فی کلو گرام ہے۔ انڈر انوائسنگ کی وجہ سے کمپنی کی 33 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز مد میں چوری پکڑ لی ، ایف بی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہو ا ہے کہ درآمدکنندگان نے شیل نامی کمپنی دبئی میں تشکیل دی جس نے اشیاء کی انڈرانوایئسنگ رقوم منتقل کیں جبکہ باقی رقم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کیں۔

تازہ ترین