• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ، سلاٹر ہائوس کا ٹھیکہ 2کروڑ 81لاکھ میں نیلام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا سلاٹرنگ ہائوس کا ٹھیکہ 2کروڑ 81لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا، یہ ٹھیکہ گیارہ ماہ کیلئے ہو گا، جولائی کے مہینے میں کینٹ بورڈ کے عملہ نے خود فیسوں کی وصولیاں کی تھیں جو پچیس لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہیں ، گزشتہ مالی سال کے دوران سلاٹرنگ کا ٹھیکہ تین کروڑ ایک لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا۔ سب سے زیادہ بولی کنٹریکٹر الیاس قریشی کی طرف سے دی گئی۔
تازہ ترین