• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ دستور پر فائرنگ کاملزم سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں

اسلام آباد( خصو صی نامہ نگار) شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان نجیب اللہ کو سیکرٹریٹ پولیس نے سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کے خلاف اے ایس آئی محمد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ آئی جی نے تھا نے کے ایس ایچ او آصف گلزار کو معطل کر دیا تھا ۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن جمعہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
تازہ ترین