کوئٹہ ( اے پی پی )بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے معروف گلوکار واسو کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی انہیں وزیر اعلیٰ جام کمال کا خصوصی پیغام پہنچایا کہ وزیر اعلیٰ نے ان کی مالی معاونت، علاج معالجہ ودیگر ضروریات سمیت تمام مسائل کو حل کرنے یقین دہانی کرائی ہے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ہمارے فنکار ہمارے افتخار ہیں صوبائی حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔