• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب سے متعلق بلال مقصود کی تجویز سب کو بھا گئی

پاکستانی موسیقی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال مقصود نے یوٹیوب سے متعلق ایک مشورہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کی سب ہی نے تائید کی ہے ۔

پاکستانی مشہور پاپ میوزک بینڈ ’اسٹرنگز ‘ کے ممبر بلال مقصود نے نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قرآنی سورتوں اور آیتوں سے متعلق تجویز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر سب ہی نے بلال کی ہاں میں ہاں ملائی ہے ۔

بلال مقصود نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’اُن کے خیال میں قرآنی آیات، سورتوں اور دعاؤں کے درمیان یوٹیوب پر اشتہارات نہیں چلنے چاہیے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تصور کیجئے کے آپ سورت رحمٰن کی تلاوت سن رہے ہوں اور اچانک سے بیچ میں کسی لان برانڈ اور آئل برانڈ کا اشتہار شروع ہو جائے ، یہ بہت بے ادبی کی بات ہے۔‘

بلال مقصود کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام پر اُن کے مداحوں نے بھی کمنٹس کیے اور اُن کی تجویز کو درست قرار دیا ۔

بلال مقصود کے سب ہی فالوورز کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات بالکل ٹھیک کہی ہے ، وہ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں ۔

ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ میں کہا گیا کہ وہ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کسی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ۔

تازہ ترین