• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: گگیٹ وک ہوائی اڈے سے ایک بندوق بردار شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گیٹ وک ہوائی اڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بندوق بردار شخص کو مشکوک جان کر گرفتار کر لیا۔

بندوق بردار شخص کی موجودگی اور اچانک کارروائی سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برائٹن سے لندن کے ہوائی اڈے پر جانے والی ٹرین کے مسافروں کی اطلاع کے بعد جمعے کی سہ پہر کو ٹرمینس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص کے پاس 2 آتشیں ہتھیار تھے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی) اور پولیس افسران واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ٹرین دوپہر 1 بج کر 25 منٹ کے قریب ایئرپورٹ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوئی جس کے بعد تمام پلیٹ فارمز کو بندوق بردار شخص کی موجودگی کے سبب خالی کرا لیا گیا۔

دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی مذکورہ شخص کے پاس دونوں بندوقیں دراصل جعلی ہیں۔ گیٹ وک ایکسپریس، گریٹ ویسٹرن ریلوے، سدرن اور تھیمس لنک سروسز بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید